1

حادثہ کی رپورٹنگ کرنے والے صحافی خود حادثہ میں مارے گئے۔ ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کی لائیو فوٹیج نشر ہوتی رہی

 (ویب ڈیسک)   لاس اینجلس میں بس کے  حادثے کی لائیو کوریج کرنے والی ٹیم کا  ہیلی کاپٹر خود حادثے کا شکار  ہوگیا۔ زمین پر موجود ایک شخص اور ہیلی کاپٹر میں موجود خاتون صحافی کے ساتھ ہیلی کاپٹر اڑانے والا پائلت بھی حادثے میں مارے گئے۔ 

امریکی میڈیا ک میں اس حادثہ کے متعلق سامنے آنے والی رپورٹس مین بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر زمین پر گرا تو نیچے  موجود ایک شخص سمیت ہیلی کاپٹر میں سوار خاتون رپورٹر اور پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

حادثے کے وقت اس  ہیلی کاپٹر سے حادثے کی لائیو فیڈ   نیوز چینل این بی سی سے نشر کی جارہی تھی۔

فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ہیلی کاپٹرکے حادثے کی وجہ کیا تھی، تاہم حادثے سے قبل  براہ راست نشر  ہو  جانے والی  فوٹیج میں  اس  ہیلی کاپٹر کی بلندی کم ہوتے وقت کاک پٹ کے اندر خطرے کا الارم بجنے کی آواز سنائی دی۔

 ہوا میں ہی  ہیلی کاپٹر میں آگ لگ گئی اور  زمین پر گرنے کے بعد زمین پر موجود کم از کم 4گاڑیوں اور 2 سٹوریج کنٹینرز میں بھی آگ بھڑک اٹھی۔

 بہت مہنگی لائیو کوریج

لاس اینجلس کے علاقے چیٹز ورتھ (Chatsworth) میں ایک تیز رفتار ایس یو وی (SUV) کے لاس اینجلس میٹرو بس (Los Angeles Metro Bus) سے  تصادم کے نتیجے میں 2 سے 3 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے تھ۔  اس حادثے کی فضائی کوریج کے دوران این بی سی 4 (NBC4) اور ٹیلی منڈو 52 کا ایک نیوز ہیلی کاپٹر   گر کر تباہ ہوا تو اس حادثہ میں مرنے والوں کی تعداد بھی اتنی ہی تھی۔ یہ مرنے والے انتہائی کمپیٹینٹ پروفیشنل تھے۔ اس سانحہ کا الم ناک پہلو یہ ہے کہ جس وقت ہیلی نیچے گرا اس لمحے تک اس سے بنائی جا رہی فوٹیج لائیو نشر ہو رہی تھی۔ اب یہ فوٹیج ہیلی کے حادثہ کی خبروں کا حصہ ہے۔

حادثہ مین مرنے والی خاتون صحافی کا شمار  مثالی جرنلسٹوں میں ہوتا تھا جو اپنی خبر کے لئے کسی بھی حد تک رسک لے سکتی تھین۔ اپنی آخری اسائنمنٹ میں بھی انہوں نے لوگوں کو  حادثہ کی صورتحال کے متعلق بتانے کے لئے خود کو حادثہ سے دوچار کرنے سے گریز نہیں کیا۔

 بس کا حادثہ کیا تھا؟  

 ایک بے قابو ایس یو وی (SUV) گاڑی سیدھی ایکسیڈنٹ کرتے ہوئے میٹرو بس کے درمیان جا گھسی، جس کے نتیجے میں بس میں سوار افراد سمیت کم از کم 2 سے 3 مسافر جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق بس کو ٹکر مارنے والے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس پر قتل کے الزامات کے تحت تفتیش جاری ہے۔ 

یہ بھی پڑھیئے:  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں