بلوچستان میں ٹی بی کے خلاف مؤثر اقدامات جاری
ٹی بی کنٹرول پروگرام اور اس کے شراکت دار صوبے کے تمام اضلاع میں تشخیص اور علاج کی مفت سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ تقریباً 210 مراکز کے ذریعے جدید تشخیصی ٹیسٹس، جین ایکسپرٹ، کلچر اور معیاری ادویات بلا معاوضہ دستیاب ہیں۔
غریب اور مستحق مریضوں کی معاونت کے لیے DRTB مریضوں کو علاج مکمل ہونے تک ماہانہ 10 ہزار روپے سوشل سپورٹ اور سفری اخراجات کے لیے 2 ہزار روپے فراہم کیے جا رہے ہیں۔
مریضوں کے اہلِ خانہ کی مفت اسکریننگ بھی کی جاتی ہے، تاکہ ٹی بی کی بروقت تشخیص اور مؤثر علاج یقینی بنایا جا سکے۔






