امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈنمارک اور گرین لینڈ کے ساتھ معاہدے کا اعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ امریکا نے ڈنمارک اور گرین لینڈ کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے۔
اس معاہدے کے تحت گرین لینڈ میں سلامتی اور دیگر تمام ضروریات کے حوالے سے امریکا کو مستقل کنٹرول حاصل ہوگا اور اس طرح امریکا کے تمام خدشات مکمل طور پر دور ہوجائیں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ اس معاہدے پر امریکا کو کوئی خرچ نہیں اٹھانا پڑے گا۔
میری ہدایت پر ہم نے ڈنمارک اور گرین لینڈ کے نمائندوں کے ساتھ مل کر اس بات کی ضمانت دی ہے کہ امریکا کو ہمیشہ کے لیے گرین لینڈ میں اپنی اور گرین لینڈ کی سلامتی کے تحفظ اور دفاع کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہوگی۔






