6

تاریخ میں پہلی بار صوبے کے دور افتادہ علاقے بیکڑ کی میر غلام قادر بگٹی میموریل ہسپتال میں 100 بڑی سرجریز کامیابی سے مکمل

حکومت بلوچستان کی جانب سے صحت کے شعبے میں اصلاحات کے نمایاں نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے

تاریخ میں پہلی بار صوبے کے دور افتادہ علاقے بیکڑ کی میر غلام قادر بگٹی میموریل ہسپتال میں 100 بڑی سرجریز کامیابی سے مکمل

میر غلام قادر بگٹی میموریل ہسپتال میں ہنگامی اور پیچیدہ نوعیت کے کیسز سمیت 100 بڑی سرجریز کامیابی سے کی گئیں

ہسپتال میں 24 گھنٹے آپریشن تھیٹر فعال، مریضوں کو ہنگامی اور خصوصی جراحی کی سہولیات دستیاب

مقامی سطح پر جراحی کی سہولیات کی فراہمی سے دور دراز علاقوں کے مریضوں کو بروقت علاج کی سہولت میسرہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ 100 بڑی سرجریز کی تکمیل ہسپتال کی طبی خدمات میں اہم پیش رفت ہے،

مقامی سہولیات کی دستیابی سے مریضوں کو علاج کے لیے طویل فاصلہ طے کرکے بڑے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑ رہا،

میر غلام قادر بگٹی میموریل ہسپتال کی انتظامیہ، ڈاکٹرز، نرسنگ اور آپریشن تھیٹر ٹیم کی مسلسل کاوشوں سے اہم سنگ میل حاصل کرلیا ،

بیکڑ میں 100 بڑی سرجریز کی تکمیل دور دراز علاقوں میں طبی سہولیات کی بہتری کا مظہر ہے،

بلوچستان کے دور دراز علاقوں کے عوام کو ان کے قریب معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے،

بیکڑ میں ہنگامی اور پیچیدہ نوعیت کے آپریشنز کی مقامی سطح پر سہولت سے مریضوں کو بروقت علاج میسر آرہا ہے،

صحت کے شعبے میں سہولیات کو دور دراز علاقوں تک وسعت دے کر عوام کو بہتر طبی خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں