سیلاب متاثرین کی بحالی پراجیکٹ میں کسی بھی سطح پر کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی،کمشنر لسبیلہ سائرہ عطا
کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کیلئے منظورشدہ پراجیکٹ میں شفافیت مالی نظم وضبط کےتحت پراجیکٹ کی کامیابی کو یقینی بنایاجائیگایہ بات انہوں نے لیڈاکانفرنس ہال میں نیشنل رول سپورٹ پروگرام کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی کمشنر لسبیلہ ڈویژن نے کہا کہ 2022کے سیلاب میں جن متاثرین کے گھرسیلاب کی نذر ہوئے انکے گھروں کی بحالی پراجیکٹ میں کسی بھی سطح پر کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی.
گڈگوررننس کے حوالےسے حکومت کا وژن واضح ہے ڈسٹرکٹ منیجر این آرایس پی جہانگیر بلوچ نےکمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے 18815 سیلاب متاثرہ خاندانوں کے لئےمستند فہرستیں فراہم کی گئیں پہلے مرحلے میں فیز ون میں 6200 گھروں کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دی گئ ہے.
لسبیلہ میں منصوبے کے تحت ابتک 3300سنگل کمروں کے گھر تعمیر کئے گئے ہیں جبکہ آواران میں منظور شدہ 527ہائوسز میں 300سنگل کمروں کے گھر تعمیرکئے گئے ہیں انہوں نے بتایا کہ این اؓرایس پی2225کمیونٹی بیس آرگنائزیشن کے اشتراک سے ڈسٹرکٹ لسبیلہ میں کام کررہی ہے 22یوسیز میں 21وومن ریسورس سینٹر قائم کئے گئے ہیں لسبیلہ ڈویژن میں کمیونٹی انسٹی ٹیوشن پلاننگ اینڈکیپسٹی بلڈنگ پرنیشنل رورل سپورٹ پروگرام کام کررہی ہے بریفنگ میں بتایا گیا کہ گرانٹ این ایڈ کے تحت پست معیارزندگی گزارنے والے 6730 خاندانوں کو مال مویشی فراہمی کیلئے مالی امداد دی گٙئی ہے.
کمشنر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ بزنس آئیڈیازکےتحت 1100خواتین کو ہنرمندبنانے کیلئے حکومت بلوچستان بی ٹیوٹاکے توسط سے zebtic میں اسکل ڈیولپمنٹ کی ٹریننگ دی گئ ہےجوہنرمندہوکراہنی خاندانوں کی معاشی کفالت کررہی ہیں.
ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر نے بتایا کہ این آر ایس پی 534 ,کمیونٹی واٹرسپلائ اسکیمات کی سولراٙزیشن پر کمیونٹی کے تعاون سے کام کررہی ہے.
22یونین کونسلوں میں 211 ویلیج ڈیولپمنٹ منصوبے پلان کئے گئے ہیں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی کوآرڈینیشن سے آئ سی سی ایم پراجیکٹ کےتحت لسبیلہ ڈویژن کے پہاڑی ایریاز کے دس یوسیز کو منتخب کیاگیا ہےجہاں ہیلتھ سیکٹرمیں لوگوں کوسرکاری مراکزصحت سے رسائ میں مشکلات درپیش تھیں.
بریفنگ میں بتایا گیاتمام بی ایچ یوزمراکز صحت کوملیریااسکریننگ کٹس اورادویات ضروریات کی بنیاد پر مفت فراہم کی جاتی ہیں ڈسٹرکٹ منیجر نیشنل رورل سپورٹ پروگرام لسبیلہ ریجن نے ملٹی میڈیا بریفنگ میں مختلف پراجیکٹس پر پیشرفت سے متعلق کمشنر کوبریفنگ دی.






