1

امریکا نے کوئی غلطی کی تو تمام امریکی اڈّوں پر حملے ہوں گے: ایران 

 ( ویب ڈیسک )ایران کے خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈ کوارٹر نے کہا ہے کہ امریکی مفادات پر تکلیف دہ حملے کریں گے۔

ایک بیان میں خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈ کوارٹر نے کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے خلاف کوئی غلطی کی تو خطے میں امریکا کے تمام اڈّوں اور مفادات پر کسی غور و فکر اور حد کے بغیر مسلسل، موثر اور تکلیف دہ حملے کیے جائیں گے۔

 دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ امریکا ایران جنگ سے متعلق فیصلہ کن مرحلے پر پہنچ چکے ہیں، خطے میں بڑی تبدیلیاں ہونے والی ہیں ، ایران سے متعلق بڑے فیصلے کا وقت آ چکا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:4.5شدت کا زلزلہ،لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

 امریکی ٹی وی سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو تباہ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے ساتھ ہی ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کا اشارہ بھی دے دیا۔

 ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے لیے3 آپشن بھی دیے اور کہا کہ یا تو ایران کو تباہ کردیا جائے یا اس کی معیشت کو برباد کردیا جائے یا پھر ایران معاہدہ کرلے۔

 ٹرمپ نے دھمکی دی کہ اس سے پہلے کہ ایران کو تباہ اور اس کی معیشت کو برباد کردیا جائے ایران کو اپنا رویہ درست کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں