
( ویب ڈیسک )فلسطین پر قابض اسرائیلی فوج کی غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کھلے عام جاری ہیں۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی فوج نے غزہ میں 9 سالہ بچی سمیت مزید 6 فلسطینیوں کو شہید اور متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔
اسرائیلی فوج نے فضائی حملے کے بعد پھر صابرہ غزہ سے لوگوں کو انخلا کا حکم بھی دیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی اسرائیلی فوج نے نصیرات کیمپ کے نزدیک گاڑی پر ڈرون حملہ کیا جبکہ خان یونس میں فائرنگ کر کے 2 فلسطینیوں کو شہید اور کئی دیگر کو زخمی کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کی ایران پر سخت تنقید!بڑا بیان سامنے آگیا
دوسری جانب ایران نے اپنی سرزمین پر امریکا کے تازہ حملوں کی مذمت کی ہے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ امریکا کے حالیہ حملوں نے چند ماہ کی تمام سفارتی کوششوں کو بے سود بنا دیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق امریکا نے آبنائے ہرمز میں ایران کے ضروری انتظامات میں کھلی مداخلت کی، جس سے ناصرف وہاں دوبارہ عدم تحفظ کی صورتحال پیدا ہوئی بلکہ بین الاقوامی تجارتی جہاز رانی میں بھی خلل پڑا۔
ہفتے کے روز مسقط میں ہونے والے مذاکرات کا محور آبنائے ہرمز کا انتظام تھا لیکن امریکا نے عمان پر دباؤ ڈال کر اس معاملے پر کسی نتیجے تک پہنچنے کا عمل روک دیا۔
دوسری جانب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے، امریکی سینٹکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران کے مختلف علاقوں میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا، جبکہ ایران نے امریکی تنصیبات پر جوابی حملوں اور ایک امریکی کروز میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔






