پاکستانی اداکارہ حریم فاروق کی نئی فلم ’مینگو جٹ‘ کی لانچ تقریب میں ان کا نیا لک سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا۔
تقریب میں حریم فاروق نے ایپل گرین رنگ کی مختصر سلک کُرتی کے ساتھ بیج اور سی گرین جامہ وار گھیر دار شلوار اور آرگنزا دوپٹہ زیب تن کیا۔ تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بعض صارفین نے لباس کی فٹنگ اور اسٹائلنگ پر تنقید کی، جبکہ کچھ نے ان کے وزن پر بھی تبصرے کیے۔
دوسری جانب کئی صارفین نے حریم فاروق کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے وزن سے متعلق تبصروں کو نامناسب قرار دیا اور کہا کہ تنقید لباس اور اس کی فٹنگ تک محدود رہنی چاہیے۔
حریم فاروق ان دنوں ’مینگو جٹ‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں، جس میں وہ فیصل قریشی کے مدِمقابل نظر آئیں گی، جبکہ شمون عباسی بھی فلم میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔






