کوئٹہ میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی پروقار تقریب
کوئٹہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے پرمسرت موقع پر ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں پارٹی کے صوبائی قائدین، عہدیداروں نے شرکت کر کے اپنے قائد سے محبت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔
تقریب میں پی پی پی کے مرکزی رہنما و صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک، وزیراعلیٰ بلوچستان کے فوکل پرسن سید اقبال شاہ، صوبائی رہنما حاجی خان محمد بڑیچ، حیات خان اچکزئی اور اختر بلوچ، پیپلز لیبر بیورو کے صدر شاہجہاں گجر، میر یوسف بنگلزئی، کوئٹہ سٹی کے سینئر نائب صدر سید ایوب آغا، اور نائب صدر زبیر بڑیچ سمیت دیگر مقامی رہنما بھی تقریب میں موجود تھے۔
پارٹی رہنماؤں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور ان کی لمبی عمر، صحت اور سیاسی کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔






