محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا، کشمیراور گلگت بلتستان میں بارش کی پیش گوئی کردی۔
رپورٹ کے مطابق منگل کے روزملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے دوران گرم رہے گا۔تاہم بعداز دوپہر شمالی پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے ۔
وفاقی دارالحکومت اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ دن کے دوران گرم رہنے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ دن کےدوران میدانی علاقوں میں موسم گرم رہنے کی توقع ہے۔ بعد از دوپہر بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ کوہستان،ایبٹ آباد،مانسہرہ، ڈی آئی خان اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے ۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کےدوران موسم گرم رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ مری گلیات اور گردونواح میں بعد از دوپہر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔






