
(24نیوز)سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دینے کے بعد بطور رکن اسمبلی حاصل کی گئی تمام مراعات واپس کر دیں۔
اس سلسلے میں انہوں نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو 78 لاکھ 92 ہزار روپے کا چیک ارسال کیا، جس کی وصولی کی تصدیق بھی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے کر دی ہے۔
واضح رہے کہ سردار اختر مینگل نے 3 ستمبر 2024 کو این اے-256 خضدار کی نشست سے استعفیٰ دیا تھا۔ بعد ازاں اسپیکر قومی اسمبلی نے 11 فروری 2026 کو استعفیٰ منظور کرتے ہوئے اسے 3 ستمبر 2024 سے مؤثر قرار دیا۔
استعفیٰ مؤثر ہونے کے بعد انہیں بطور رکن قومی اسمبلی ملنے والی تمام مالی مراعات اور سہولیات واپس لے لی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فلک جاوید کی درخواست۔۔!عدالت سے اہم خبر آ گئی