
(ویب دیسک) انگلینڈ نے بھارت کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل کرلی۔ اس سے پہلے بھارت کی ٹیم نے انگلینڈ کے پڑوسی ملک آئرلینڈ میں ٹی ٹوینٹی کرکٹ سیریز وائٹ واش کی شرمناک شکست کا سامنا کیا ہے۔
مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے 191 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر 19 اوورز میں حاصل کیا۔
میزبان ٹیم کی جانب سے جیکب بیتھل 46 گیندوں پر 76 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار باری کھیل کر نمایاں رہے۔ دیگر بلے بازوں میں کپتان ہیری بروک 39، ٹام بینٹن 39، وِل جیکس 9 اور سام کرن 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اکشر پٹیل، ورون چکرورتی اور ہرشت رانا نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیئے: فیفا ورلڈ کپ کا بہترین میچ؛ ارجنٹینا نے کیپ وردی کو 2-3 سے شکست دے کر اپنا تاج بچالیا
ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز اسکور کیے۔
مہمان ٹیم کی جانب سے ایشان کشن 49 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ ابھیشیک شرما 43، کپتان شریاس ایر 37، ویبھو سوریا ونشی 14، ہرشت رانا 6شیوم ڈُوبے 5 اور اکشر پٹیل 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
انگلینڈ کی جانب سے سام کرن نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ وِل جیکس، لیام ڈاسن اور جوفرا آرچر نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے نے فیصل آباد کراچی فلائٹس کےکرایوں میں چالیس فیصد کمی کر دی






