1

 آزاد کشمیر الیکشن میں تاخیر؟  الیکشن کمیشن کااہم بیان آگیا

(حاشر وڑائچ) آزاد کشمیر کے چند حلقوں میں الیکشن تاخیر سے کرائے جانے کی افواہوں پر الیکشن کمیشن آف آزاد جموں وکشمیر کی وضاحت سامنے آ گئی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق آزاد کشمیر کے کسی بھی حلقے میں انتخابات ملتوی نہیں کیے جا رہے، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں ۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ آزاد کشمیر کے تمام 45 انتخابی حلقوں کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرنے کے علاوہ سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو انتخابی نشانات بھی الاٹ کر دیے گئے ہیں، آزاد کشمیر کے 33 اور مہاجرین جموں و کشمیر مقیم پاکستان کے 12 حلقوں سمیت تمام 45 نشستوں پر پولنگ 27 جولائی کو ہی ہوگی۔
 ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی عمل شیڈول کے مطابق جاری ہے، انتخابات ملتوی کیے جانے سے متعلق افواہوں میں کوئی صداقت نہیں،سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی فیک نیوز پر یقین نہ کریں، صرف سرکاری معلومات پر اعتماد کریں۔

یہ بھی پڑھیں:ایچ ای سی کاغیر قانونی تعلیمی درسگاہوں کے حوالے سے الرٹ جاری
 ترجمان الیکشن کمیشن  کے مطابق آئندہ عام انتخابات کے تمام انتظامات طے شدہ شیڈول کے مطابق مکمل کیے جا رہے ہیں،پونچھ سمیت بعض حلقوں میں انتخابات 27 جولائی کے بعد کرانے کی خبریں گمراہ کن اور بے بنیاد ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں