
(ویب ڈیسک) سندھ میں موٹر تھرڈ پارٹی انشورنس کا نفاذ ہو گیا جس کے تحت حادثے کے شکار فرد کا معاوضہ 7 لاکھ روپے مقرر کردیا گیا ہے۔
حادثاتی متاثرین کو معاوضہ اب عدالت کے بغیر خودکار نظام کے تحت فوری ملے گا،اس کے علاوہ کمرشل گاڑیوں کی انشورنس پالیسیوں میں ریکارڈ 1300 فیصد کا اضافہ ہو چکا ہے، گاڑیوں کی انشورنس پالیسیاں 11 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 65 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں۔
موٹر انشورنس کا دائرہ کار پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان تک بڑھانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں جبکہ ریٹائرڈ افراد کی سہولت کے لیے لائف انشورنس اینیوٹی پراڈکٹس متعارف کرا دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایچ ای سی کاطلبہ کے لیے عُمان اسکالرشپ پروگرام کا اعلان
اس کے علاوہ فصلوں کی انشورنس کے لیے انشورنس کمپنیوں کا باقاعدہ کنسورشیم بھی قائم کر دیا گیا ہے۔