8

 حکومت معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے اصلاحات جاری رکھے گی محمداورنگ زیب

(وقاص عظیم) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے اصلاحات جاری رکھے گی۔  وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے یہ بات   انگلینڈ کی اسلام آباد میں  ہائی کمشنر جین میریٹ کے ساتھ ملاقات کے دوران کی ہے۔ 

جین میریٹ نے آج اسلام آباد مین پاکستان کے وزیر خزانہ سے ملاقات کی۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ اس  ملاقات میں  پاک برطانیہ معاشی تعاون اور اصلاحاتی ایجنڈے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر خزانہ نے برٹش ہائی کمشنر کو  وفاقی بجٹ 2026-27 اور مالیاتی استحکام کے اقدامات کا جائزہ پیش کیا اور بتایا کہ ٹیکس نیٹ میں توسیع اور سرمایہ کاروں کے اعتماد  کو بڑھانا حکومت کی ترجیح ہے۔

 وزیر خزانہ اورنگ زیب نے بتایا کہ سرمایہ  کی عالمی منڈیوں تک رسائی بڑھانے کے لیے وزارت خزانہ بانڈز، سکوک اور پانڈا بانڈز پر کام جاری ہے۔ خودمختار قرض کی ٹوکنائزیشن سمیت جدید مالیاتی ذرائع پر پیش رفت ہو رہی ہے۔

 وزیر خزانہ نے بتایا کہ  ایف بی آر میں اے آئی، فیس لیس اور رسک بیسڈ ٹیکس نظام متعارف کرانے کے اقدامات جاری ہیں۔ توانائی شعبے کی اصلاحات اور سرکاری اداروں کی نجکاری پر پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

ملاقات کے دوران برٹش سفارت کار  اور پاکستانی وزیر خارجہ نے  تجارت، سرمایہ کاری، مالیاتی منڈیوں اور موسمیاتی تبدیلی پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان کی معاشی استحکام کی جانب پیش رفت کا خیر مقدم  کیا۔ 

برطانیہ نے پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیئے:  یوکرین کا روس کے گرد گھیرا تنگ: اہم آبی گزرگاہ کی بندش سے آبنائے ہرمز جیسا بڑا بحران پیدا! 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں