2

ٹرمپ نے مڈٹرم الیکشن میں شکست تسلیم کرلی

امریکی صدر ٹرمپ نے مڈ ٹرم الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے نتائج کا آنے کا سلسلہ جاری ہے اور ابتدائی نتائج کے مطابق ڈیموکریٹ امیدواروں کو سبقت حاصل ہے جب کہ ریپبلکنز پیچھے ہیں۔

مڈ ٹرم انتخابات کے ابتدائی نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ وسط مدتی انتخابات کے نتائج تسلیم کروں گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں بیلٹ پر نہیں تھا، اگر ہوتا تو ہم بھاری اکثریت سے جیت جاتے۔

صدرٹرمپ نے انتخابات میں ایران تنازع کے کردار کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ریبلکنز کے کامیاب نہ ہونے کی ایک وجہ ایران تنازع ہے، لوگ شاید پیٹرول کی قیمت کی صورت میں سامنے آنے والے قلیل مدتی نتائج بھگتنے کے لیے تیار نہیں تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں