
(وقاص عظیم)ملک میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 1.40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح بڑھ کر 13.09 فیصد ہو گئی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 27 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 4 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 20 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ڈیزل 4.41 فیصد اور پیٹرول 4.40 فیصد مہنگا ہوا، جبکہ ایل پی جی کی قیمت میں 12.46 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹماٹر 22.79 فیصد اور چکن 14.66 فیصد مہنگا ہوا، جبکہ آلو، پیاز، انڈے سمیت کئی دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔
دوسری جانب کیلے 0.80 فیصد اور دال مونگ 0.70 فیصد سستی ہوئی، جبکہ چینی اور دال مسور کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:10 گھنٹے بجلی بند۔۔!






