(24نیوز) پشاور کے وزیراعلیٰ ہاؤس میں آج صوبائی حکومت کے زیر انتظام ضم شدہ اضلاع اور مالاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسوں کے نفاذ کے معاملہ پر گرینڈ جرگہ ہوا۔
خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے سرکاری سطح پر منعقد کئے گئے اس گرینڈ جرگے میں خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کرین کنڈی، وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی، ان کی کابینہ کے ارکان شریک ہوئے۔خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز، سیاسی جماعتوں کی قیادت اور منتخب عوامی نمائندے بھی اس جرگے میں شریک ہوئے۔
ضم شدہ اضلاع اور مالاکنڈ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان بھی جرگے میں موجود تھے۔
سیاسی جماعتوں کے صوبائی صدور اور جنرل سیکرٹریز بھی گرینڈ جرگے میں شریک تھے۔ ان کے ساتھ سابق فاٹا کے ضم شدہ اضلاع اور مالاکنڈ ڈویژن کی تاجر تنظیموں کے رہنما بھی ٹیکسوں کے نفاذ کے معاملہ پر مشاورت میں شریک تھے۔

گرینڈ جرگے میں ضم شدہ اضلاع اور مالاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسوں کے نفاذ کے معاملہ پرمختلف تجاویز اور سفارشات پر غور کیا گیا۔
سہیل آفریدی نے بتایا کہ گرینڈ جرگے کا مقصد ضم شدہ اضلاع اور مالاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف متفقہ لائحہ عمل اور مشترکہ حکمتِ عملی طے کرنا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گرینڈ جرگے میں تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو اپنی آراء اور تجاویز پیش کرنے کا موقع دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: 27 اکتوبر کے انتخابات سے قبل اسرائیلی پارلیمنٹ تحلیل






