7

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے “اُڑان اوورسیز پاکستان سمر سکالرز پروگرام” کے سکالرز کی ملاقات

(اویس کیانی)  وزیرِ اعظم شہباز شریف سے “اُڑان اوورسیز پاکستان سمر سکالرز پروگرام” کے سکالرز کی ملاقات میں دنیا کی ممتاز جامعات میں زیرِ تعلیم پاکستانی طلبہ کا پاکستان میں انٹرنشپ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔ 

پرائم منسٹر  ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں یہ نوٹ کیا گیا کہ پاکستانی سکالرز وزارتِ منصوبہ بندی و ترقیات کے تحت پاکستان کو درپیش مسائل پر تحقیق کے لیے چھ ہفتوں کی انٹرن شپ کر رہے ہیں۔

وزیرِ اعظم  شہباز شریف نے  “اُڑان اوورسیز پاکستان سمر سکالرز پروگرام” کے سکالرز کی ملاقات میں کہا کہ قومی ترقی میں نوجوانوں کا   کلیدی کردار ہے۔ پوری دنیا میں آج پاکستانی طلباء و طالبات ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔

وزیرِ اعظم نے سکالرز کو حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے پر بریفنگ دی اور انکے سوالات کے جوابات دیئے۔

انہوں نے کہا کہ  ماضی میں جب ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچ چکا تھا تب ہنگامی معاشی اصلاحات کے ذریعے استحکام کا حصول ممکن ہوا۔ 
 وزیراعظم شباز شریف نے سٹوڈنتس کو بتایا کہ  جامع اصلاحات میں ایف بی آر کی ڈیجیٹائز یشن اور محاصل میں اضافہ، کاروبار میں آسانی، پیداواری صلاحیت میں اضافہ، زرعی شعبے کی ترقی، نوجوانوں کو بااختیار بنانا، قابل تجدید  توانائی کا فروغ اور پائیدار معاشی ترقی سمیت اصلاحات شامل ہیں۔ مؤثر انفورسمنٹ اقدامات کے نتیجے میں گزشتہ مالی سال کے دوران ایف بی آر نے 800 ارب روپے سے زائد اضافی محصولات جمع کیں۔

انہوں نے کہا کہ  حکومت کی معاشی اصلاحات کا مقصد مضبوط، خود کفیل اور برآمدات پر مبنی معیشت کی بنیاد رکھنا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:   آبنائے ہرمز کی صورتحال  جنگ سے پہلے والی حالت میں کبھی واپس نہیں آئے گی:ایرانی فوج 

وزیر اعظم نے پاکستان کے ہونہار سکالرز کے ساتھ گفتگو میں گزشتہ سال چھ سے دس مئی کے دوران ہونے الی جنگ کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ  فیلڈ مارشل کی قیادت اور قوم کی بھرپور حمایت سے پاکستان نے مئی 2025 میں بھارت کو شکست دی۔

وزیراعظم نے حالیہ علاقائی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ   امریکہ اور ایران کے درمیان جاری جنگ رکوانے میں پاکستان کی ثالثی کا کردار پاکستان کی سفارتی تاریخ کا ایک نمایاں باب ہے۔  پاکستان کی سفارتی کاوشوں کے نتیجے میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (Islamabad MoU) طے پائی، جو عالمی امن کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔ 

وزیرِ اعظم نے  سکالرز پر زور دیا کہ وہ اپنی تعلیم، تحقیق اور عالمی تجربے کو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بروئے کار لائیں۔ 

اس ملاقات میں شریک طلباء و طالبات نے مختلف شعبوں میں بہتری کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ 

 ملاقات  میں وفاقی وزراء احسن اقبال، عطا اللہ تارڑ، علی پرویز ملک، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی, وزیر مملکت برائے قومی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیحہ قمر اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔
یہ بھی پڑھیئے:  ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی میں طاقت کا توازن بدل گیا 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں