7

سیاست صرف اقتدار سنبھالنے کا نام نہیں عوام کی آواز بھی بننا پڑتا ہے:بلاول بھٹو 

(24 نیوز )پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کا کام عوام کے لیے آواز بلند کرنا اور پل کا کردار ادا کرنا ہے ، سیاست صرف اقتدار سنبھالنے کا نام نہیں ہے ۔

آزاد کشمیر کے ضلع ڈڈیال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ الیکشن ریاست آزاد کشمیر کیلئے ایک امتحان سے کم نہیں ، آزاد کشمیر کی تاریخ کے سب سے اہم الیکشن ہیں ،ہم نے کشمیر کی آواز اسلام آباد تک پہنچانی ہے ، اگر آزاد کشمیر کے عوام ذمہ داری دیں تو آپ کی آواز بنیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہر مسئلے کو سیاسی اور پرامن انداز میں حل کیا جاسکتا ہے ،کشمیر کے عوام کی مشکلات اور مسائل کا پورا اندازہ ہے ، احتجاج کرنے والوں کے خط کے جواب میں ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن کمیشن کی تجویز دی،کمیشن کی کارروائی مکمل ہونے تک احتجاج بھی ختم کرنے کا کہا تھا۔

انھوں نے کہا کہ سیاستدانوں کا کام عوام کیلئے آواز اٹھانا اور پل کا کردار ادا کرنا ہے،سیاست صرف اقتدار سنبھالنے کا نام نہیں ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :آزاد کشمیر انتخابات کے لیے مہاجر نشست ویلی تھری کی پولنگ سکیم جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں