2

یونیسیف کے تعاون سے جاری صحت کے اقدامات کا سالانہ جائزہ، ڈی جی ہیلتھ بلوچستان کی زیرِ صدارت اجلاس

یونیسیف کے تعاون سے جاری صحت کے اقدامات کا سالانہ جائزہ، ڈی جی ہیلتھ بلوچستان کی زیرِ صدارت اجلاس

کوئٹہ: ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز بلوچستان ڈاکٹر امین مندوخیل کی زیرِ صدارت سالانہ جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ صحت بلوچستان اور یونیسیف کے اشتراک سے سال بھر جاری رہنے والے اقدامات، ان پر ہونے والی پیش رفت اور حاصل کردہ نتائج کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں یونیسیف کی ٹیم، محکمہ صحت کے صوبائی کوآرڈینیٹرز اور مختلف صحت کے پروگراموں کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ یونیسیف کی ٹیم نے مشترکہ اقدامات کے تحت سال بھر میں حاصل ہونے والی اہم کامیابیوں اور نتائج پر بریفنگ دی، جبکہ متعلقہ صوبائی کوآرڈینیٹرز اور پروگرام ڈائریکٹرز نے اپنے اپنے پروگراموں کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر امین مندوخیل نے صحت کے مختلف پروگراموں اور اقدامات میں محکمہ صحت بلوچستان کی معاونت پر یونیسیف کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے صوبے میں صحت کی خدمات کو مزید بہتر بنانے کے لیے محکمہ صحت اور یونیسیف کے درمیان جاری تعاون کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں