2

اصغر علی جمالی نے انوویٹو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (IDO) کے زیر اہتمام اور یو این ایچ سی آر کے تعاون سے سٹی میرج ہال کوئٹہ میں منعقدہ سالانہ پروڈکٹ نمائش میں شرکت

کویٹہ، ڈپٹی ڈائریکٹر (ریسکیو) پی ڈی ایم اے بلوچستان اصغر علی جمالی نے انوویٹو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (IDO) کے زیر اہتمام اور یو این ایچ سی آر کے تعاون سے سٹی میرج ہال کوئٹہ میں منعقدہ سالانہ پروڈکٹ نمائش 2026 میں بطور مہمانِ اعزاز شرکت کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر برائے شہری منصوبہ بندی و ترقیات اسفند یار خان تھے۔
اصغر علی جمالی نے نمائش کے انعقاد پر سی ای او آئی ڈی او علی احمد خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ نمائش بلوچستان کی باصلاحیت خواتین اور نوجوانوں کو اپنی مصنوعات، روایتی دستکاری اور ثقافت اجاگر کرنے کا بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے 2022 کے سیلاب کے دوران آئی ڈی او کی امدادی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اے بلوچستان اور آئی ڈی او گزشتہ دس سال سے باہمی تعاون کے ذریعے عوامی خدمت انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے خواتین اور نوجوانوں کے روزگار اور معاشی خودمختاری کے لیے ایسے پروگراموں میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر اسفند یار خان نے انسانی خدمت، بروقت ریسکیو اور ہنگامی حالات میں امدادی خدمات کے اعتراف میں اصغر علی جمالی کو شیلڈ اور یادگاری سووینئر پیش کیا۔ بعد ازاں صوبائی وزیر اور اصغر علی جمالی نے دستکاری کے اسٹالز کا افتتاح کیا اور مقامی خواتین و نوجوانوں کی تیار کردہ مصنوعات کا معائنہ کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں