
(24 نیوز)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق شہر میں ترقیاتی کاموں، بجلی کی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں 28 اور 29 نومبر کو روزانہ صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کوئٹہ سٹی گرڈ اسٹیشن کے 11 کے وی اسٹیڈیم، پی ٹی وی، شہباز ٹاؤن اور جی او آر فیڈرز سے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔
اسی طرح 29 نومبر بروز اتوار زرغون گرڈ اسٹیشن کے نواں کلی بائی پاس، صاحبزادہ کاریز، ایف سی ٹروپس اور عسکری ون فیڈرز سے صبح 10:30 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک جبکہ اسی روز مری آباد گرڈ کے مری آباد اور کاسی ٹو فیڈرز سے دن 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بجلی بند رکھی جائے گی۔
مزید برآں 29 اور 30 نومبر کو روزانہ صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کوئٹہ سٹی گرڈ اسٹیشن کے 11 کے وی اولڈ سمنگلی، پی اے ایف سٹی، شہباز ٹاؤن اور انٹرکنیکٹر فیڈرز، جبکہ 30 نومبر بروز پیر سریاب گرڈ اسٹیشن کے سریاب اور اولڈ سیٹلائٹ ٹاؤن فیڈرز سے دن 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بجلی بند رہے گی۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ مختلف گرڈ اسٹیشنوں اور ٹرانسمیشن لائنز پر ضروری ٹیسٹنگ اور مرمتی کاموں کے باعث 28 نومبر بروز ہفتہ زرغون گرڈ اسٹیشن کے 11 کے وی زرغون ون، زرغون ٹو، صاحبزادہ کاریز، عسکری ون اور عسکری ٹو فیڈرز سے صبح 10 بجے سے دن 1 بجے تک بجلی بند ہوگی۔
اس کے علاوہ 29 نومبر بروز اتوار شیخ ماندہ گرڈ کے 11 کے وی ایئرپورٹ روڈ، ایف سی، واسا، کڈنی سینٹر، دوستین، چشمہ، نوحصار، بیوٹمز اور ویسٹرن بائی پاس فیڈرز سے صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بجلی کی ترسیل معطل رہے گی۔
کیسکو انتظامیہ نے بجلی کی بندش کے باعث ہونے والی زحمت پر متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کرتے ہوئے تعاون کی اپیل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :محسن نقوی کا سی ڈی اے فائر بریگیڈ اسٹیشن اور ہسپتال کا دورہ






