
(وقاص عظیم)ایف بی آر میں اعلیٰ سطح پر افسران کےبڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ، ان لینڈ ریونیوسروس گریڈ19 سے 22 کے52 افسران کے تبادلے و تقرریاں ہوئی ہیں، گریڈ 22 کے 2 اور گریڈ 21 کے 5 افسران کے تبادلے اور تقرریاں،ان لینڈ ریونیو سروس گریڈ 20 کے 29 اور گریڈ 19 کے 16 افسران تبدیل کر دیئے گئے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 22 کی سعدیہ صدف گیلانی ممبر ایف بی آر، گریڈ 22 کی تہمینہ عامر ممبر آڈٹ،گریڈ 21 کی آمنہ حسن ڈائریکٹر جنرل آئی آر ایس اکیڈمی اور گریڈ 21 کی نبیلہ فاران کوچیف کمشنر آر ٹی او راوالپنڈی تعینات کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 21 کے فہیم محمد ڈائریکٹر جنرل انٹرنل آڈٹ ،گریڈ 21 کے فرید اللہ جان ڈی جی ٹیکس براڈننگ ، گریڈ 21 کی عائشہ فاروق کو ڈی جی آئی ٹی ایف بی آر اور گریڈ 20 کے سجاد اکبر خان چیف کمشنر حیدرآباد تعینات کر دیئے گئے ہیں ۔
گریڈ 20 کی فرحت قیوم چیف ایف بی آر، گریڈ 20 کے یاسر پیر زادہ ڈی جی ٹیکس پیئر سروس ایف بی آر،گریڈ 20 کے عدنان انعام اللہ خان کو چیف ایف بی آر تعینات کر دیا گیا ۔
گریڈ 20 کی نورین یعقوب چیف کمشنر آر ٹی او سرگودھا،گریڈ 20 کی یاسمین فاطمہ کو چیف کمشنر آر ٹی او اسلام آباد اورگریڈ 20 کے وقاص اسلم کو کمشنر آئی آر زون 2 تعینات کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :آزاد کشمیر انتخابات کے لیے مہاجر نشست ویلی تھری کی پولنگ سکیم جاری






