7

آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے سفر کے دوران حادثہ پولیس کانسٹیبل جاں بحق

(حاشر احسن) آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے قافلے کو سنگین حادثہ پیش آ گیا۔ وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور حادثے میں محفوظ رہے۔

آزاد کشمیر کے وزیراعظم  چوہدری فیصل ممتاز راٹھور کے قافلے میں شامل ایک گاڑی، پہاڑی سڑک پر موڑ مڑتے ہوئے سڑک سے اتر کر گہرائی میں گر گئی۔ ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

آزاد کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور آج سرکاری مصروفیات کی وجہ سے  خورشید آباد سے فارورڈ کہوٹہ جانے کے لئے سفر کر رہے تھے۔

ان کا قافلہ چھانجل کراس کے قریب ایک موڑ مڑ رہا تھا۔ قافلے  میں شامل گاڑیوں کی رفتار طے شدہ ہدایات کے مطابق تھی۔ یہ موڑ مڑتے ہوئے  وزیراعظم کے قافلے میں شامل ایک پولیس گاڑی  کا ڈرائیور گاڑی کو قابو میں نہ رکھ سکا اور گاڑی موڑ مڑنے کے دوران سڑک سے اتر کر گہرائی میں گر گئی۔ پولیس کی گاڑی کھائی میں گرنے سے  اس میں سوار کانسٹیبل انصار اقبال شدید زخمی ہو گئے۔  پانچ دوسرے اہلکار بھی زخمی ہوئے اور سڑک پر موجود کچھ راہگیر بھی زخمی ہوئے۔  شدید زخمی کانسٹیبل انصار اقبال زخموں کی تاب نہ لا سکے اور جاں بحق ہو گئے۔

حادثے میں ایس ایچ او برکت راٹھور میں زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں ضروری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  گولڈن بوٹ فیکٹر؛ فٹ بال ورلڈ کپ کا آج  تیسری پوزیشن کا میچ فائنل میچ سے زیادہ اہم ہے  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں