
(24نیوز) گوجرانوالہ میں بائی پاس روڈ پر عالم چوک کے قریب بس کی موٹرسائیکل کوٹکر سے ماں بیٹی فوت ہو گئیں، مرد اور دو بچے شدید زخمی ہو گئے۔
گوجرانوالہ میں بائی پاس روڈ پر ایک شخص موٹر سائیکل پر اپنی بیوی، اور تین بچوں کو بٹھا کر جا رہا تھا۔ موٹر سائیکل کو سڑک پر ایک بس کی ٹکر لگی، اس افسوس ناک حادثہ میں ماں بیٹی جاں بحق ہو گئیں اور موٹر سائیکل چلانے والا باپ اور اس کے دو بچے بہن بھائی تینوں شدید زخمی ہوگئے۔ گوجرانوالہ میں موٹر سائیکل کو بس کی ٹکر سے ماں بیٹی جاں بحق، تین زخمی
ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ بائی پاس روڈ پر عالم چوک کے قریب یہ حادثہ پیش آیا۔ موٹرسائیکل پرالیاس، اسکی اہلیہ عابدہ اور تین بچے سوارتھے کہ بس نے ٹکرماردی۔
35سالہ عابدہ اور9سالہ عنایہ جائے حادثہ پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ 14سالہ احمد، 11سالہ عبیہا اور40سالہ الیاس زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیئے: گولڈن بوٹ فیکٹر؛ فٹ بال ورلڈ کپ کا آج تیسری پوزیشن کا میچ فائنل میچ سے زیادہ اہم ہے






