6

ایران کا کویت کے پانی کے پلانٹ اور بجلی پیداکرنےوالے پلانٹ پر حملہ، بھاری نقصان کی تصدیق

(ویب ڈیسک)  کویت  کے حکام نے بتایا ہے کہ  ایرانی حملے سے کویت کے  بجلی اور پانی کے پلانٹ کو نقصان پہنچا ہے۔
کویت  کے سرکاری حکام نے بتایا کہ ایران نے بجلی اور پانی کو صاف کرنے والے پلانٹ پر حملہ کیا جس سے  پانی صاف کرنے والے سٹیشن کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔

کویت میں، پینے  کے لئے پانی کا  تقریباً 90 فیصد حصہ سمندر کے  پانی کو صاف کرنے سے مہیا کیا جاتا ہے — اور کویتی میڈیا کے مطابق سمندر کے پانی کو صاف کرنے کے نظام میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ اس  چھوٹی سی، صحرائی قوم کی زندگی کو خطرہ  سے دوچار کرسکتی ہے۔

کویت کی بجلی،  پانی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت نے اس حملے  کی تصدیق  کرتے ہوئے کہا کہ اس سے آگ لگ گئی اور “بجلی پیدا کرنے والے یونٹوں کی بڑی تعداد کو نقصان پہنچا۔”

کویت نے کہا کہ اس نے آگ کو بجھا دیا اور نقصان کا اندازہ لگانے اور سٹیشن کو دوبارہ کام کرنے کے  قابل بنانے کے لیے کام کیا جا  رہا ہے۔

ایران کے سینئیر حکام نے دو دن پہلے یہ وارننگ دی تھی کہ اگر امریکہ نے ایران میں سویلین انفراسٹرکچر پر حملے کئے تو ایران پورے خطہ میں سویلین انفراسٹرکچر کو تباہ کر دے گا۔ 

یہ بھی پڑھیئے:  گولڈن بوٹ فیکٹر؛ میسی کے ساتھ آج رات انہونی ہونےوالی ہے 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں