
(بابر شہزاد تُرک)سرکاری افسران کی گریڈ 20 میں ترقی کیلئے لازم سینئر مینجمنٹ کورس کے ضمن میں 40ویں سینئر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد افسران میں مزید ردوبدل کیا گیا ہے.
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے ریکٹر نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور کو ارسال کردہ مراسلے کے مطابق 5 افسران کی نامزدگی واپس لی گئی ہے ایک افسر کی اضافی نامزدگی کی گئی ہے اور 13 افسران کے تربیتی سٹیشنز تبدیل کئے گئے ہیں، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے ایڈیشنل سیکریٹری، محکمہ خزانہ سندھ، کراچی، جاوید احمد قمبر، کلکٹر/ڈپٹی کمشنر ملیر، کراچی، سمیع اللہ ناصر علی شیخ، سیکریٹریٹ گروپ کی ڈپٹی سیکریٹری، وزارت صنعت و پیداوار، اسلام آباد، بینش نور، سینیٹ سیکریٹریٹ میں تعینات اشفاق احمد ہراج اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے چیف الیکشن کمشنر کے پی ایس او، محمد ندیم زبیر کی نامزدگی مؤخر کی گئی ہے جبکہ پولیس سروس آف پاکستان کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، ایبٹ آباد، ہارون رشید خان کی کورس کیلئے اضافی نامزدگی کی منظوری دی گئی ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق نامزد افسران کو متعلقہ نیپا اسلام آباد، لاہور، کراچی یا پشاور میں فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، 40واں سینئر مینجمنٹ کورس 20 جولائی 2026 سے 6 نومبر 2026 تک نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نیپا) اسلام آباد، لاہور، کراچی اور پشاور میں ہو گا۔






