
(اویس کیانی )پیٹرول،ڈیزل اورمٹی کے تیل کے بعدطیاروں کا ایندھن اور لائٹ ڈیزل بھی مزید مہنگاہوگیا۔
جیٹ فیول کی قیمت میں 40روپے35پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیاگیاہے جس کے بعدجیٹ فیول کی قیمت بڑھ کر291روپے 55پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے،اس سےقبل جیٹ فیول کی قیمت 251روپے20پیسےفی لیٹر مقرر تھی۔
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 25روپے 45پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیاہے جس کے بعدلائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 230 روپے 67 پیسے فی لیٹر مقررہوگئی ہے جواس سے قبل 205 روپے 22 پیسے فی لیٹر تھی۔
جیٹ فیول اور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمتوں کااطلاق آج سےکیا گیا ہے،اس سے قبل گزشتہ ہفتے بھی جیٹ فیول کی قیمت میں فی لیٹر 13 روپے 23 پیسے اورلائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 9 روپے 74 پیسے فی لیٹر اضافہ کیاگیاتھا۔
یہ بھی پڑھیں:26 نومبر احتجاج کیس؛ پی ٹی آئی راہنما عمر ایوب کو اشتہاری قرار دے دیاگیا
واضح رہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 44 پیسے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 31 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ کیاگیاہے جس کے بعدپیٹرول کی نئی قیمت 316 روپے 15 پیسے فی لیٹر اورڈیزل کی نئی قیمت 354 روپے 35 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 18 سے 20 جولائی تک کے لیے ہیں،مٹی کا تیل بھی 34 روپے 33 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے اور مٹی کے تیل کی نئی فی لیٹر قیمت 276 روپے 66 پیسے مقرر کی گئی ہے جو اس سے قبل 242 روپے 33 پیسے فی لیٹر تھی۔






