7

ن لیگ خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی: خواجہ آصف

(24 نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مسلم لیگ ن خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔

سیالکوٹ میں فیض احمد فیض فلائی اوور کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔

 رنگ روڈ کے پہلے مرحلے پر جلد کام شروع ہوگا جبکہ کھاریاں سے راولپنڈی موٹروے منصوبہ بھی عملی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

مزید پڑھیں:شیخ زید ائیرپورٹ رحیم یارخان سے فضائی آپریشن تین سال بعد  بحال

 انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں سے شہر میں انقلابی تبدیلی آئے گی اور سیالکوٹ کی معاشی اہمیت مزید بڑھے گی۔

 وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ مختلف ترقیاتی منصوبوں سے شہر کی متعدد یونین کونسلیں براہِ راست مستفید ہوں گی اور علاقے کی تقدیر بدلنے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سیالکوٹ رنگ روڈ کے پہلے مرحلے پر جلد کام کا آغاز کیا جائے گا، جبکہ متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ پہلے سے منظور شدہ ترقیاتی منصوبوں پر فوری عمل درآمد یقینی بنایا جائے تاکہ انہیں بروقت مکمل کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں