
(انور عباس) وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کو آج ریاستِ کویت کے وزیرِ خارجہ جراح جابر الاحمد الصباح نے فون کیا اور کویت پر ایران کے حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
سفارتی زرائع کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔ کویت کے وزیرِ خارجہ نے کویت پر ایران کے پر جاری حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام فریق تحمل و بردباری کا مظاہرہ کریں گے اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔
کویت کے وزیر خارجہ جراح جابر الاحمد الصباح نے خطے میں مذاکرات، امن اور استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے تعمیری اور ثالثی کردار کو سراہا۔
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے تمام ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ خطے میں امن و سلامتی کا قیام اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے کیس کی سماعت پرسوں کرےگی
انہوں نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت جنگ بندی کے وعدوں کی پاسداری پر زور دیا۔
انہوں نے ایسے اقدامات سے گریز کی ضرورت پر بھی زور دیا جو کشیدگی میں مزید اضافے کا باعث بن سکتے ہیں۔
دونوں راہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر مسلسل رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیئے: گولڈن بوٹ فیکٹر؛ میسی کے ساتھ آج رات انہونی ہونےوالی ہے






