7

وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے کویتی ہم منصب کاٹیلی فونک رابطہ ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

(24 نیوز )وفاقی وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کو آج ریاستِ کویت کے وزیرِ خارجہ جراح جابر الاحمد الصباح کی جانب سے ٹیلی فون کال موصول ہوئی، دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔

انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ تمام فریق تحمل و بردباری کا مظاہرہ کریں گے اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا،جراح جابر الاحمد الصباح نے نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے تمام ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ خطے میں امن و سلامتی کا قیام اولین ترجیح ہونی چاہئے، انہوں نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت جنگ بندی کے وعدوں کی پاسداری پر زور دیا، انہوں نے ایسے اقدامات سے گریز کی ضرورت پر بھی زور دیا جو کشیدگی میں مزید اضافے کا باعث بن سکتے ہیں،دونوں راہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر مسلسل رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم شہباز شریف، میاں نواز شریف اور مریم نواز کی مری میں اہم ملاقات

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں