12

کراچی میں آل پاکستان رینکنگ بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے دلچسپ مقابلوں کا آغاز

(محمد حماد  )کراچی میں آل پاکستان رینکنگ بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے دلچسپ مقابلوں کا آغاز ہوگیا، جہاں ملک بھر سے آنے والے نوجوان کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں، گرلز اور بوائز کی مختلف کیٹیگریز میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔

آل پاکستان رینکنگ بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں دو سو سے زائدکھلاڑی ایکشن میں نظر آئے، انڈر 15 سمیت پانچ مختلف کیٹیگریز کے درمیان دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے جن میں گرلز اور بوائز کے سنگلز، ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز کے مقابلے جاری ہیں۔

مقابلوں کے دوران  نوجوان کھلاڑیوں کی جانب سے صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا گیا، کھلاڑیوں کا کہنا تھا ایسے ٹورنامنٹس سے نہ صرف ان کےاعتمادکوتقویت ملتی ہے بلکہ قومی سطح کےمقابلوں کی تیاری میں بھی مدد ملتی ہے۔

کھلاڑیوں کے مطابق آل پاکستان رینکنگ چیمپئن شپ، نیشنل گیمز اور سندھ گیمز جیسے بڑے ایونٹس کی تیاری کے لیے بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوتی ہے، کھلاڑی پر اُمید ہیں کہ چیمپئن شپ سے نئے باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئیں گے، جو مستقبل میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں :آزاد کشمیر کے انتخابات یں ڈرامائی موڑ، پیپلز پارٹی کا بڑا بریک تھرو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں