7

ملائیشیا عراق کے سکبدوش قونصل جنرلز کے اعزاز میں الوداعی تقریب

(24 نیوز )کراچی کے اسٹیٹ گیسٹ ہاوس میں ملائیشیا  اور  عراق کے سکبدوش ہونے والے قونصل جنرلز کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کراچی میں ملائیشیا کے قونصل جنرل ہرمن ہاردیاناتا بن احمد، عراق کے قونصل جنرل ڈاکٹر ماہر مجید جیجان اور وزارتِ خارجہ کراچی لائژن آفس کی ڈپٹی چیف آف پروٹوکول سعدیہ گوہر خانم کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی جس میں سفارتی برادری اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں ڈی جی وزارتِ خارجہ عرفان سومرو نے کہا کہ سبکدوش ہونے والے سفارت کاروں نے پاکستان اور اپنے اپنے ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات، باہمی تعاون اور سفارتی روابط کے فروغ میں قابلِ قدر کردار ادا کیا جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ملائیشیا اور عراق کے سبکدوش قونصل جنرلز بولے کہ وہ پاکستان سے خوشگوار یادیں اور پاکستانی عوام کی محبت و مہمان نوازی اپنے ساتھ لے کر جا رہے ہیں جسے وہ کبھی بھول نہیں سکیں گے،گورنر سندھ نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ پاکستان سفارتی برادری کو ہمیشہ عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اُمید ہے دونوں قونصل جنرل مستقبل میں اپنے اپنے ممالک کے سفیر بن کر دوبارہ پاکستان آئیں گے، تقریب میں مختلف ممالک کے سفارت کاروں نے بھی سبکدوش قونصل جنرلز کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

تقریب کے اختتام پر گورنر سندھ اور ڈائریکٹر جنرل وزارتِ خارجہ نے سبکدوش قونصل جنرلز کو سندھ کی ثقافتی پہچان اجرک پیش کی جبکہ دوستی اور باہمی تعلقات کی علامت کے طور پر کیک بھی کاٹا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :  انگلینڈ میں بچے انرجی ڈرنک نہیں خرید سکیں گے 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں