9

کراچی میں تین سالہ بچی کی بوری میں ملنے والی لاش کا معمہ حل، پولیس نے قاتلوں کو گرفتار کر لیا

(اسامہ ملک) کراچی میں تین سال کی ایک اور معصوم بچی قتل ہو گئی۔ کراچی قائد آباد کے علاقے میں تین سالہ کلثوم کی تشدد زدہ بوری بند  لاش گھر کے باہر سے ملنے کے بعد پولیس قاتل تک پہنچ گئی۔

ملیر کے ایس ایس پی نے آج بتایا کہ قائد اباد میں بوری میں ملنے والی لاش کا معمہ حل ہو گیا ہے۔  تین سال کی کلثوم کے قاتل پکڑے گئے ہیں۔

ملیر پولیس نے  تین سالہ کلثوم کی  چچی  اور اس کے بھائی کو گرفتار کر لیا۔

تین سالہ بچی کی  چچی نے کلثوم کو بے دردی سے قتل کیا اور لاش بوری میں ڈال کر پھینک دی تھی۔

، ایس ایس پی ملیر  نے بتایا کہ  قاتل خاتون نے اپنے بھائی نادر کے ذریعے لاش گھر کے باہر رکھوائی۔ موت سے پہلے ننھی کلثوم کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا اس کی بھی تحقیقات ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:     آج رات کشمیر، پنجاب کے کچھ علاقوں اور خیبر پختونخوا میں تھندر سٹارم آنے کا امکان 

اس بچی کی بوری میں بند لاش ملنے کے بعد پولیس نے  50 سے زیاہ لوگوں کو تفتیش کیلئے  حراست میں لیا تھا ۔ گرفتار کئے جانے والے سب لوگ مرد تھے۔ ان تمام افراد کے ڈی این اے حاصل کیے گئے۔ کسی کا ڈی این اے میچ نہیں ہوا۔

اس کے بعد پولیس نے دوسرے رخ پر تفتیش کی تو جرم کا کھرا بچی کی چچی تک پہنچ گیا۔

بچی کلثوم قتل کیس میں اہم پیش رفت ہونے پر پولیس نے مقتول بچی کی چچی کو گرفتار کر لیا، گرفتاری کے بعد ملزمہ نے اپنے  جرم میں شریک بھائی کو بھی گرفتار کروا دیا۔ نادر ولد اسماعیل شاہ نے بچی کلثوم کے قتل کے جرم کا اعتراف کر لیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  گولڈن بوٹ فیکٹر؛ میسی کے ساتھ آج رات انہونی ہونےوالی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں