7

بچوں میں ایچ آئی وی کا پھیلاؤ؛ 10 سی سی سرنج پر پابندی نرم کرنے کا مطالبہ سامنے آ گیا

(ابراہیم رند) ولیکا ہسپتال سمیت دیگر ہسپتالوں میں ایچ آئی وی کیسز آنے کے بعد  10 سی سی سرنج پر پابندی نرم کرنے کا مطالبہ سامنے آ گیا۔

  نٹاگ  کے چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد خالد شفیع نے ڈریپ کے سی ای او کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے  10 سی سی سرنج پر مکمل پابندی لگائے جانے کو بچوں اور نومولود ک بچوں کے علاج کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ  ٹین سی سی سرنج بچوں کو ادویات کی درست مقدار دینے کے لیے ضروری ہے۔ این آئی سی یو اور وارڈ میں 10 سی سی سرنج کا متبادل موجود نہیں ہے۔ دس سی سی سرنج پر پابندی سے نومولود بچوں کو ضرورت کے وقت غذا کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ بغیر سوئی والی 10 سی سی سرنج بچوں کو مائع ادویات دینے کے لیے معمول کا طبی آلہ ہے۔

نٹاگ کے چئیرمین نے لکھا کہ  شواہد پر مبنی اور ہدفی ریگولیٹری فیصلے کیے جائیں اور  دس سی سی سرنج پر مکمل پابندی  لگانے کی  بجائے مخصوص صورتوں کیلئےستثنی دیا جائے۔ انفیکشن کنٹرول کے اقدامات سے بچوں کا علاج متاثر نہیں ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیئے:  گولڈن بوٹ فیکٹر؛ میسی کے ساتھ آج رات انہونی ہونےوالی ہے 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں