8

کراچی میں آئس سپلائی کی کوشش ناکام سمگلر پکڑاگیا

(درشہوار)  ایس آئی یو ، سی آئی اے کراچی نے  بین الصوبائی منشیات نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار کر لیا۔
خفیہ اطلاع پر نبی بخش تھانے کی حدود میں   ملزم حاکم علی گرفتار ہوا تو اس کے قبضے سے 5 کلو آئس برآمد ہوئی۔
 یہ کارندہ بلوچستان سے آئس کراچی لا کر مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا تھا۔ وہ نوشکی اور خضدار سے منشیات کی سمگلنگ کرتا ہے۔ وہ   20 کلو چرس کے کیس میں بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔
گرفتار ملزم کے خلاف ایس آئی یو تھانے میں مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری
ایس ایس پی ایس آئی یو: کراچی میں منشیات کے نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے گا
یہ بھی پڑھیئے:     فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں دو ایرانی ستارےبھی جگمگائیں گے، ان کے نام کیا ہیں؟ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں