
(زین مدنی)پنجاب کونسل آف دی آرٹس نے شیخوپورہ میں اداکارہ شمع چوہدری پر تشدد کا نوٹس لے لیا ، کونسل نے معاملے کی انکوائری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ۔
انکوائری کمیٹی میں پکار کے ڈائریکٹر آپریشنز ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن ، لاین اور ایجوکیشن شامل ہیں ، کمیٹی حقائق کا جائزہ لیکر شواہد اکٹھا کرے گی اور ذمہ داروں کی نشان دہی کرے گی ۔
کمیٹی چوبیس گھنٹے کے اندر رپورٹ پنجاب کونسل آف دی آرٹس میں پیش کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں :ملائیشیا، عراق کے سکبدوش قونصل جنرلز کے اعزاز میں الوداعی تقریب






