
( کاوش میمن)گڈز ٹرانسپورٹرزنے کرایوں میں 15 فیصد اضافے کے علاوہ ملک گیر ہڑتال کی دھمکی دیدی۔
گڈزٹرانسپورٹرز نے حکومت کوالٹی میٹم دیتے ہوئے کہاہے کہ ٹیکسز واپس نہ لیے تو پہیہ جام کریں گے ،ٹول ٹیکس اور ودہولڈنگ ٹیکس فوری واپس لیے جائیں۔
صدر گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان کاکہناہے کہ حکومت ٹرانسپورٹرز کو ریلیف دینے میں ناکام ہے ،بڑھتے ہوئے اخراجات کے باعث گاڑیاں چلانا مشکل ہو گیا،مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ملک گیر ہڑتال کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:سائبر کرائم اسلام آباد نے نورین نیازی کو حاضری کا نوٹس جاری کر دیا
ملک شہزاد اعوان کاکہناہے کہ حکومتی پالیسیوں سے ٹرانسپورٹ سیکٹر شدید متاثر ہے،سپلائی چین کو بچانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں،دسمبر میں کیے گئے حکومتی وعدوں پر تاحال عملدرآمد نہیں ہوا۔






