
(24 نیوز)بالی وڈ اداکار سہیل خان نے بچپن میں جنسی زیادتی کا شکار ہونے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔
سہیل خان ایک بھارتی رئیلیٹی شو کا حصہ ہیں، شو میں موجود ایک ساتھی امیدوار سے بات کرتے ہوئے انہوں نے اپنے بچپن میں پیش آئے تلخ واقعے کا تذکرہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ جب وہ بہت چھوٹے تھے تو انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا اور انہوں نے برسوں تک اس صدمے کو اپنے تک ہی محدود رکھا۔
مزید پڑھیں:چاکلیٹ کے شوق کا حیران کن انجام، خاتون جیل جا پہنچی
انہوں نے مزید بتایا کہ میں کسی کو تنگ کرنے کے خلاف ہوں، اپنے بچوں سے بار بار بولتا ہوں کبھی بھی کوئی چھیڑ چھاڑ یا بدمعاشی کرے تو مجھے بتا سکتے ہیں، کیونکہ یہ میرے ساتھ ہوا ہے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ جب میں بڑا ہوا اور میں نے اپنے ساتھ پیش آئے ہراسانی کے واقعے کو اپنے والد کے ساتھ شیئر کیا تو انہوں نے مجھ سے کہا کہ تم نے اس وقت کیوں نہیں بتایا جس پر میرا جواب یہی تھا کہ میں شرمندہ تھا، غلطی میری نہیں تھی لیکن اس وقت شرم محسوس کر رہا تھا۔






