4

ورلڈ کپ ارجنٹائن کیخلاف فائنل سے قبل سپین کے لیے بڑی مشکل کھڑی ہوگئی

(24 نیوز)فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل سے چند گھنٹے قبل اسپین کی ٹیم کو غیر متوقع صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، جب خراب موسم اور آسمانی بجلی کے باعث اس کا ٹریننگ سیشن روک دیا گیاہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سپین کی ٹیم اتوار کو ارجنٹینا کے خلاف ہونے والے ورلڈ کپ فائنل سے پہلے نیو جرسی کے میلانی لین ٹریننگ گراؤنڈ میں پریکٹس کر رہی تھی۔

 تاہم علاقے میں طوفان اور آسمانی بجلی کے خطرے کے باعث امریکی حفاظتی ضوابط کے تحت ٹریننگ معطل کر دی گئی۔

اسپینش فٹبال فیڈریشن نے اپنے بیان میں کہا کہ نیو جرسی کے میلانی لین ٹریننگ گراؤنڈ میں سپین کی قومی ٹیم کا ٹریننگ سیشن امریکی طوفانی موسم کے حفاظتی پروٹوکول کے مطابق معطل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ2026 کی فاتح اور رنر اپ ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟

فیڈریشن نے مزید کہا کہ کھلاڑی اس وقت ہال کے اندر وارم اپ سیشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

 تاحال یہ واضح نہیں کیا گیا کہ موسم بہتر ہونے کی صورت میں اسپین کی ٹیم دوبارہ میدان میں آ کر مکمل ٹریننگ کرے گی یا نہیں۔

دوسری جانب ارجنٹینا کی ٹیم نے بارش کے باوجود کھلے میدان میں اپنی ٹریننگ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

 دونوں ٹیمیں اس وقت نیو جرسی میں موجود ہیں جہاں اتوار کو ورلڈ کپ 2026 کا فائنل کھیلا جائے گا۔

نیو جرسی کی گورنر مکی شیرل نے بھی شہریوں کو شدید موسم سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ریاست بھر میں شدید طوفان، تیز ہوائیں، اچانک سیلاب اور بڑے اولے پڑنے کا خطرہ ہے، اس لیے شہری احتیاط کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں