4

وینزویلا میں زلزلوں نے کتنی تباہی مچا دی؟ نئے اعداد و شمار نے دنیا ہلا دی

(24 نیوز)گزشتہ ماہ وینزویلا میں آںے والے دو شدید زلزلوں سے مرنے والوں کی تعداد 5,069 ہو گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ڈیلسی روڈریگوز کی عبوری حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ زخمیوں کی تعداد 16,740 پر برقرار ہے۔

جاری بحالی اور ملبہ صاف کرنے کی کارروائیوں سے ملنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔

خاص طور پر ساحلی ریاست لا گویرا میں جو کیریبین سمندر کے قریب زلزلوں سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔

 وینزویلا کی حکومت کا کہنا ہے کہ 24 جون کو آنے والے 7.2 اور 7.5 کی شدت کے زلزلوں کے بعد سے 856 عمارتوں کو نقصان پہنچا اور 190 مکمل طور پر منہدم ہوئیں۔

 سینکڑوں دیگر قسم کے ڈھانچے جیسے پل اور سڑکیں بھی متاثر ہوئیں۔

مزید پڑھیں:چاکلیٹ کے شوق کا حیران کن انجام، خاتون جیل جا پہنچی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں