5

ایرانی وزیرخارجہ کا عراقی ہم منصب سے رابطہ امریکی خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال

 (ویب ڈیسک )ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کاعراقی ہم منصب فواد حسین سے ٹیلی فونک رابطہ  ہوا ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےعراقی ہم منصب فواد حسین سےٹیلی فون پر رابطہ کیا،جس میں امریکا کی جانب سے مفاہمتی یادداشت کی مبینہ مسلسل خلاف ورزیوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا،دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مشاورت جاری رکھنے پر زوردیا ۔

 گفتگو کے دوران عباس عراقچی نےکہاکہ خطےمیں امن و امان کےقیام کے لیےایران اور عراق کےدرمیان مسلسل رابطہ اور مشاورت ناگزیر ہے،چند افرادکے بیانات سے دونوں ممالک کے تعلقات متاثر نہیں ہونے چاہییں۔

 یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ قیمتیں مقرر کرنے کا فیصلہ ، ٹرانسپورٹرز کیوں پریشان ہیں ؟

ایرانی وزیرخارجہ کا مزیدکہنا تھاکہ ایران باہمی احترام، اچھے ہمسایہ تعلقات اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر عراق کے ساتھ تعلقات کومزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں