10

ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کے کنسرٹ میں ایک بار پھر شرکت ویڈیوز وائرل

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبزانڈسٹری کی’’ڈمپل گرل‘‘معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی گلوکار عاصم اظہر کے کنسرٹ میں ایک بار پھر شرکت کی ویڈیوزوائرل ہوگئیں۔
حال ہی میں کراچی میں عاصم اظہر اور لیجنڈ گلوکارہ عابدہ پروین کے کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا،کنسرٹ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، تاہم اس دوران اداکارہ ہانیہ کی شرکت توجہ کا مرکز بن گئی، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئیں۔

کنسرٹ میں اداکارہ کو سکیورٹی کے ساتھ آتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ انہیں اسٹیج کے قریب بھی کھڑے دیکھا گیا۔
 وائرل ویڈیو زکے بعد دونوں اسٹارز کے تعلقات کےحوالے سے ایک بارپھرچہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں