
(انور عباس )پاکستان اور بلغاریہ کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا چھٹا دور اسلام آباد میں منعقد ہوا جس کے دوران پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری یورپ ایمبیسیڈر عائشہ علی نے کی، بلغاریہ کے وفد کی سربراہی ڈائریکٹر جنرل پیٹکو دوئیکوف نے کی۔
دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، سیاسی روابط، تجارت اور معیشت کے فروغ پر بھی بات چیت کی گئی، دفاع، ثقافت، تعلیم اور عوامی روابط بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا ۔
پاکستان اور بلغاریہ کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا ، علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی خیالات کا تبادلہ،کثیرالجہتی فورمز پر تعاون بڑھانے پر بھی گفتگو کی گئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران مشاورت خوشگوار اور تعمیری ماحول میں کی گئی ،دونوں ممالک نے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، گزشتہ مشاورتی اجلاس 11 اپریل 2023 کو صوفیہ میں ہوا تھا،بلغاریہ کے وفد نے سربراہ کی سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ سے بھی ملاقات کی۔
سیکرٹری خارجہ نے خطے کی صورتحال پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا، ملاقات کے دوران امریکہ-ایران تنازع میں پاکستان کے ثالثی کردار پر بھی بریفنگ دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں :گروپ کیپٹن عاصم طارق شہید کی نماز جنازہ ادا،فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک