7

کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند آج اسلام آباد پہنچیں گی،وزیراعظم سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرینگی

(24 نیوز)پاکستان ایک بار پھر عالمی سفارتکاری کا مرکز بن گیا ہے، سفارتی ذرائع کے مطابق کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند آج اسلام آباد پہنچیں گی، جہاں ان کی وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں امریکا، ایران اور خطے کی مجموعی صورتحال پر مشاورت، دوطرفہ تعلقات، تجارت، معاشی تعاون اور امن کے فروغ سے متعلق امور پر بات چیت ہوگی۔

دونوں ممالک کے درمیان  سماجی شعبے میں کینیڈا کے تعاون پر بھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :گرمی کی شدت اورسولرسے کم پیداوارکے باعث بجلی کی طلب میں اضافہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں