2

علی امان ہوشیوی اور الیاس ہوشیوی نانگا پربت سمِٹ کرنے میں کامیاب ہو گئے

(عرفان شاہ)  گانچھے کی  وادی ہوشے کے  کوہ پیما علی امان ہوشیوی اور الیاس ہوشیوی نانگا پربت سمِٹ کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

علی امان ہوشیوی اور الیاس ہوشیوی نے نانگا پربت کی چوٹی پر پہنچ کر قومی پرچم لہرایا ۔ علی امان ہوشیوی کوہ پیما لٹل کریم کے بھانجے ہیں اورکے ٹو، بروڈ پیک  اور کئی دوسری دشوار چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔ گانچھے، ہوشے 

نانگا پربت سر کرنے کے بعد علی امان ہوشیوی نے اپنی اس کامیابی کو افواجِ پاکستان اور وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے نام کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کی بدولت آج ہم امن اور آزادی کے ساتھ اپنے خوابوں کی تعبیر حاصل کر رہے ہیں۔

دونوں کوہ پیماؤں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ دنیا کی تمام آٹھ ہزار میٹر بلند چوٹیاں سر کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  انگلینڈ کی 66سال بعد ورلڈکپ کے وکٹری سٹینڈ پر آمد، فرنس کو شکست، ایمباپے گولڈن بوٹ تقریباً لے اُڑے 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں