
(ویب ڈیسک) گلگت بلتستان کے ضلع کھرمنگ اولڈینگ میں چراگاہ کے تنازعے پر دو گروپوں میں ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔
کھرمنگ اولڈینگ قتل کیس میں نامزد تمام ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔
16جولائی کی شام کو کھرمنگ کے علاقہ اولدینگ میں خونریز تصادم ہو گیا تھا۔ اس واقعہ کے بعد تین دن میں ہی پولیس نے تمام نامزد ملزموں کو گرفتار کر لیا۔
دو ملزم اس واقعہ کے بعد مفرور ہو گئے تھے۔ دونوں ملزموں کو فلٹکس گلتری چرگاہ سے فرنشاٹ پولس تھانہ عملہ نے گرفتار کرلیا ۔
یہ بھی پڑھیئے: انگلینڈ کی 66سال بعد ورلڈکپ کے وکٹری سٹینڈ پر آمد، فرنس کو شکست، ایمباپے گولڈن بوٹ تقریباً لے اُڑے






