
(24نیوز) لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں انگلینڈ کے بھارت کے ساتھ ون ڈے کرکٹ میچ میں برٹش اوپنرز بین ڈکٹ اور جیکب بیتھل نے بھارت کے خلاف انگلینڈ کی سب سے بڑی اوپننگ پارٹنر شپ کا ریکارڈ بنا دیا۔ اس میچ میں انگلینڈ نے 387 رنز کئے ۔
انگلینڈ نے بھارت کے ساتھ ایک روزہ کرکٹ میچ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ اس میچ سے قبل بھارت کے خلاف انگلینڈ کا سب سے بڑا ون ڈے سکور 350 رنز تھا، جو اس نے 2017 میں پونے میں کھیلے گئے میچ میں بناتھا ۔ لارڈز میں 387 رنز بنا کر انگلینڈ نے اپنا ریکارڈ بہتر بنایا۔
انگلینڈ نے پچاس اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 387 رنز بنائے، بین ڈکٹ اور جیکب بیتھل کے آؤٹ ہونے کے بعد جوز بٹلر اور جوئے روٹ نے بھی طویل پارٹنرشپ کی۔ جوز بٹلر نے 13 گیندوں پر تین چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 41 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ واپس گئے۔ جوئے روٹ نے 74 رنز بنائے۔ وہ بھی ناٹ آؤٹ رہے۔
یہ بھی پڑھیئے: انگلینڈ کی 66سال بعد ورلڈکپ کے وکٹری سٹینڈ پر آمد، فرنس کو شکست، ایمباپے گولڈن بوٹ تقریباً لے اُڑے
انگلینڈ کے اوپنرز بین ڈکٹ اور جیکب بیتھل نے 192 رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔ بیتھل نو مزید رنز بنا لیتے تو دونوں اوپنرز کی سنچریاں ہو جاتیں۔جیکب بیتھل نے 91 رنز کی اننگز کھیلی، تاہم وہ سنچری مکمل نہ کر سکے اور پرسدھ کرشنا کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ بین ڈکٹ نے بعد میں اپنی چوتھی ون ڈے سنچری مکمل کی۔بین ڈکٹ نے 141 رنز بنا سکے ان کی اس اننگز میں ایک چھکا اور 18 چھکے شامل ہیں۔
ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کی آپشن انگلینڈ کے لئے بہتر ثابت ہوئی۔
3rd ODI: Ben Duckett (141), Jacob Bethell (91) and Joe Root (74 not out) carry England to 387/3 in their 50 overs against India at the Lord’s Cricket Ground in London on Sunday. pic.twitter.com/7BRMIN3jiz
— IANS (@ians_india) July 19, 2026
لارڈز میں یہ 192 رنز کی اوپنرز کی پارٹنرشپ نہ صرف بھارت کے خلاف انگلینڈ کی سب سے بڑی اوپننگ پارٹنرشپ ہے بلکہ ون ڈے کرکٹ میں لارڈز میں کسی بھی وکٹ کے لیے نمایاں شراکتوں میں بھی شامل ہو گئی ہے۔
انگلینڈ نے کارڈف میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں جو روٹ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بھارت کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک، ایک سے برابر کر دی تھی۔ اس سے پہلے سیریز کے پہلے میچ میں بھارت نے ایجبسٹن میں میزبان ٹیم کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔
ؤ لارڈز میں سیریز کے اختتام کے بعد انگلینڈ پاکستان کے ساتھ تین ٹیسٹ میچوں کی ہوم سیریز کھیلے گا، جس کا آغاز 19 اگست سے ہوگا۔






