
(24 نیوز)پاکستانیوں نے ڈنکی کا نیا روٹ اپنا لیا ہے ، سیاحتی ویزے پر آذر بائیجان جانے والا ہر چھٹا پاکستانی غائب ہو گیا ، وطن واپس نہیں لوٹا۔
وزارت داخلہ کے مطابق 3 سال کے دوران ایک لاکھ 6 ہزار پاکستانی آذربائیجان گئے، 7721 افراد کی واپسی کا کوئی ریکارڈ نہیں ملا, غائب ہوجانے والوں کا مقصد غیر قانونی طورپر یورپ پہنچنا ہوتا ہے۔
ڈنکی مافیا نے خوبصورت سیاحتی ملک آذربائیجان کو غیر قانونی طور پر یورپ جانے کا چور راستہ بنا لیا، وزٹ ویزا پر جانے والے؟ ہزاروں افراد واپس نہ لوٹے۔ وزٹ اور ٹورسٹ ویزا پر جانے والے وہاں پہنچ کر منصوبہ بندی کے ساتھ غائب ہونے لگے وفاقی وزارت داخلہ کی دستاویزنے بھانڈا پھوڑ دیا۔
دستاویز کے مطابق گذشتہ 3 سال میں ایک لاکھ 6 ہزار 634 پاکستانی وزٹ ویزا پر آذربائیجان گئے۔7721 افراد کی واپسی کا کوئی ریکارڈ نہیں ملا۔ واپس نہ آنے والوں میں 5 ہزار 447 ٹورسٹ اور وزٹ ویزا ہولڈرز ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 2026 کے ابتدائی 5 ماہ میں عدم واپسی کی شرح 17.96 فیصد تک جا پہنچی، 2 ہزار 550 پاکستانی آذربائیجان جا کر غائب ہوگئے، آذربائیجان جانے والا ہر چھٹا مسافر واپس نہیں آیا۔
وزارت داخلہ کی دستاویز کے مطابق 2024 میں آذربائیجان جانے والے پاکستانیوں میں سے 2 ہزار 676 کی واپسی نہیں ہوئی جبکہ 2025 میں 2 ہزار 495 افراد واپس نہیں آئے۔
یہ بھی پڑھیں :وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ کی طبیعت خراب، ابوظہبی میں زیر علاج